سعودیہ نے اسرائیل کیساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے بات چیت معطل کردی

 سعودی عرب بات چیت کا خاتمہ نہیں کررہا البتہ فلسطین میں جاری لڑائی کے رکنے تک بات چیت کو روکا گیا ہے:غیر ملکی میڈیا/ فائل فوٹو

ریاض: سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے جاری بات چیت کو معطل کردیا۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے فلسطین پر پے درپے حملوں اور غزہ میں ہونے والی تباہی کے بعد سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے کی جانے والی بات چیت کو معطل کردیا جس سے امریکا کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔


اس سلسلے میں خبر رساں ادارے رائٹرز اور بلوم نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بات چیت کا خاتمہ نہیں کررہا البتہ فلسطین میں جاری لڑائی کے رکنے تک بات چیت کو روکا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

  فیض احمد فیض اپنے عہد کے عظیم شاعر    کالم نگار: محمد شہزاد بھٹی  shehzadbhatti323@gmail.com آج ہم تذکرہ کریں گے ایک ایسے شاعر کا جنہیں غا...