*ساہیوال کرپٹ مافیا کے اوچھے ہتھکنڈے طوالت اختیار کرنے لگے*


*اپنے سیاہ کرتوت چھپانے کیلئے کرپٹ مافیا آفسران کو غلط گائیڈ کرنی لگی*


*اقربا پروری،رشوت ستانیاں،کرپشن عروج پر انصاف عام آدمی کی پہنچ سے دور*


*معاشرتی سدھار کے لیے سرکاری دفاتر کا رُخ کرنے والے شہری تنقیدی نشانوں پر*



*ساہیوال(سبطین اکبر بخاری) تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں کرپٹ مافیا کے اوچھے ہتھکنڈے طوالت اختیار کر گئے اقربا پروری، رشوت ستانیاں، کرپشن، سمیت ٹاؤٹ مافیا اور سفارشی ٹالوں نے انصاف عام آدمی کی پہنچ سے صدیوں دور کر دیا گڈ گورننس اور عوامی نمائندگی کے دعویدار عوامی مسائل سے بے خبر سب اچھے کی رپورٹس دینے میں مصروف۔۔ جبکہ ہر محکمے میں رشوت، کرپشن، اور بے ضابطگیوں کے بازار مسلسل گرم۔۔ اپنے مفادات کے لیے ماتحت عملہ اپنے اپنے اداروں کے آفسران کو غلط بریف کرتے ھوئے میرٹ و انصاف کی دھجیاں بکھیرنے میں مصروف۔۔ معاشرتی سدھار کے لیے سرکاری دفاتر کا رُخ کرنے والے شہریوں کو شدید ترین تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا گویا ہر شاخ پہ بیٹھا ھے الو کے مترادف صورتحال انتہائی سنگین تر ھو گی۔۔ کرپٹ مافیا کی جانب سے صرف نوٹوں کو سلام کیا جانے لگا۔۔ سرکاری کرسیوں پر بیٹھ کر سرکار سے تنخواہیں لینے والے سرکاری گدِھ عوام کے لیے ہٹلر جبکہ سیاسیوں کے مالشی بن کر رہ گئے۔۔ ہر طرف عوامی مسائل جوں کے توں۔۔ عام آدمی کی زندگی اجیرن ھو کر رہ گی خود ساختہ مہنگائی نے غریب گھرانوں کا جینا مشکل کر دیا۔۔ انصاف کے حصول کے لیے سائلین کئی کئی ماہ ذلیل و خوار ھونے پر مجبور عام آدمی کی عزت و نفس مسلسل مجروح ھونے لگی حقائق کی آواز اٹھانے اور کرپشن کی نشاندہی کرنے والوں کے بارے میں افسران کو کرپٹ مافیا غلط بریف کرنے لگی اپنے سیاہ کرتوت اور مکروہ حرکات چھپانے کے لیے معاشرتی سدھار کے لیے آواز اٹھانے والوں کو کھلم کھلا غلط قرار دیا جانے لگا پرائیویٹ ٹاؤٹ مافیا اور رشوت خور ٹیمیں مل کر اعلیٰ آفسران اور انتظامیہ کو مسلسل غلط گائیڈ کرتے ھوئے پنجاب حکومت کے منشور کو پاؤں تلے روندنے میں مصروف۔۔ جبکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے سرکاری کرسیوں پر بیٹھے آفسران تک عام آدمی کی رسائی ناممکن بنا دی گئی اہلیانِ ساہیوال کا پنجاب حکومت سے نوٹس لے کر عوامی مسائل کے حل کا پرزور مطالبہ۔۔۔*

No comments:

Post a Comment

  فیض احمد فیض اپنے عہد کے عظیم شاعر    کالم نگار: محمد شہزاد بھٹی  shehzadbhatti323@gmail.com آج ہم تذکرہ کریں گے ایک ایسے شاعر کا جنہیں غا...