سکھر( نمائندہ پاکستان آن لائن نیوز سیدنصیر حسین زیدی) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ سیپکو انتظامیہ کی زیادتیوں کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ سٹی سکھر کے صدر محمد شاھد ۔جنرل سیکریٹری محمد شکیل کی قیادت میں کارکنان نے سکھر پریس کلب کے باھر احتجاج کرتے ہوۓ بتایا کے نیو پنڈ و دیگر علاقوں میں دن میں 14 گھنٹے بجلی بند رہتی ہے اور بل 25000 سے 30000 ہزار سے زیادہ آتا ہے جبکہ یونٹ 30 سے 40 یونٹ استعمال ہوتے ہیں سیپکو ملازم بجلی چوری خود کراتے ہیں اور خمیازہ بجلی صارفین کو بھگتنا پڑتا ہے ہم سیپکو چیف و دیگر افسران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی کے بل ادا کرنے والے صارفین کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوۓ لوڈشیڈنگ کم کی جائے اوور بلنگ و ڈیڈکشن بلنگ ختم کرتے ہوۓ رلیف دیا جاۓ۔ 



No comments:

Post a Comment

  فیض احمد فیض اپنے عہد کے عظیم شاعر    کالم نگار: محمد شہزاد بھٹی  shehzadbhatti323@gmail.com آج ہم تذکرہ کریں گے ایک ایسے شاعر کا جنہیں غا...