سکھر(نمائندہ پاکستان آن لائن نیوز ایچ ڈی سیدضیاءالرحمٰن) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ چھوٹے تاجر ملکی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تاجروں کے مسائل حل کیے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں،ٹیکسز کی بھر مار، حکومتی اور محکمہ ایف بی آر کی پالیسیوں کی وجہ سے صنعت و تجارت کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے، حکومت ملک میں معاشی استحکام کیلئے آئندہ پیش کردہ بجٹ میں تاجروں کی تجاویز کو مد نظر رکھ کر مرتب کریں، بجلی، گیس کی قیمتوں میں کمی، ناجائز ٹیکسز کے خاتمے سمیت چھوٹے تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے ایسی پالیسیاں مرتب کی جائیں جس سے صنعت و تجارت کاروبار کو فروغ دیکر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران غریب آباد کی جانب سے سکھر اسمال ٹریڈرز کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انجمن تاجران غریب آباد کی جانب سے حاجی محمد جاوید میمن کو مسلسل چوتھی مرتبہ سکھر اسمال ٹریڈرز کا صدر، حاجی غلام شبیر بھٹوکو سرپرست اعلیٰ، محمد عامر فاروقی کو جنرل سیکریٹری، حاجی عبدالستار راجپوت کو سینئر نائب صدر، محمد منیر میمن کو نائب صدر،محبوب صدیقی کو ایڈیشنل جنرل سیکریٹری، اعظم خان کو جوائنٹ سیکریٹری،ڈاکٹر سعید اعوان کو پریس سیکریٹری،شاہد مگسی کو آفس سیکریٹری منتخب ہونے پر پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرکیں، پیش کیں، تقریب میں انجمن تاجران غریب آباد کے محمد منیر بھٹی، سرفرازصدیقی، ندیم بھٹی، وزیر خان، خدادا و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن کا مزید کہنا تھا کہ سکھر اسمال ٹریڈرز شہر کے تاجروں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے، جس میں شہر بھر کی تجارتی تنظیمات شامل ہیں، ہمارا ماضی حال سب کے سامنے ہے ہم نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے مثالی جدوجہد کی ہیں انشاءاللہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ چھوٹے تاجروں کیلئے اپنی خدمات انجام دیتے رہینگے، ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھیں تاکہ مشترکہ جدوجہد کے ذریعے ان کے مسائل بہتر انداز سے حل کرائے جاسکیں، قبل ازیں غریب آباد پہنچنے پر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنماﺅں کا والہانہ پرتپاک استقبال کیا گیا، جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے تاجر اتحاد زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ 



No comments:

Post a Comment

آج ہی نوٹس لیجئے

 *آج ہی نوٹس لیجئے* ______ ✍️ *نذر حافی* _________ یہ آپ کے اپنے ہم وطن اور بہن بھائی ہیں۔ یہ مجرم نہیں بلکہ مسافر ہیں۔ یہ اکیسویں صدی کے پ...