رحیم یار خان (کرائم رپورٹر)
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید 3 زخمی ہوگئے زخمی اہلکاروں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ شیدانی کے علاقے خانبیلہ میں ٹینٹ سروس پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی پولیس پہنچنے پر 6 ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پ
ر اندھا دھند فائرنگ کر دی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے کانسٹیبل محمد شفیع اور ذیشان سمیت 2 اہلکار شہید جبکہ گولیاں لگنے سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس موبائل کو فائرنگ سے نقصان پہنچا زخمی اہلکاروں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرکے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش میں علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے
عمران خان کے ایف آئی اے تفتیشی ٹیم کو دیے گئے جواب کی مکمل تفصیلات
عمران خان کے ایف آئی اے تفتیشی ٹیم کو دیے گئے جواب کی مکمل تفصیلات۔
قائم مقام گورنر پنجاب کے دستخط کے بعد پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتک عزت بل قانون بن گیا
*پاکستان قائم مقام گورنر نے دستخط کردیے، پنجاب میں ہتک عزت بل قانون بن گیا*
قائم مقام گورنر پنجاب کے دستخط کے بعد پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتک عزت بل قانون بن گیا۔
گورنر ہاؤس پنجاب کے ذرائع کے مطابق قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے بل پر دستخط کردیے جس کے بعد پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتک عزت بل قانون بن چکا ہے۔
ہتک عزت بل پر قائم مقام گورنر کے دستخط کے بعد صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر کو منصوبے کے تحت چھٹی پر بھیج کر قائم مقام گورنر سے دستخط کرائے گئے، پیپلزپارٹی نے بھی صحافیوں کے ساتھ دھوکا کیا۔
ارشد انصاری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی بظاہر صحافیوں کے ساتھ تھی اور اندر سے حکومت سے ملی ہوئی تھی۔ جلد ایکشن کمیٹی کا اجلاس بلاکر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
افغانستان نے نیوزی لینڈ کو 84 رنز سےہرا دیا
*▪️افغانستان نے نیوزی لینڈ کو 84 رنز سےہرا دیا*
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ایک اور اپ سیٹ ہوگیا، افغانستان کی ٹیم نے 160 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی تجربہ کار نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 75 کے اسکور پر آل آؤٹ کرکے میچ 84 رنز سے جیت لیا۔
افغان بولرز نے کیویز بلے بازوں کو اننگز کی ابتداء سے ہی اپنی نپی تلی اور گھومتی ہوئی گیندوں کے جال میں پھنسائے رکھا۔
گلین فلپ اور میٹ ہینری کے علاوہ کوئی بھی کیوی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا۔
اس سے قبل افغانستان نے رحمان اللّٰہ گرباز کے 80 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چودھویں میچ میں افغان اوپنرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف 103 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔
ابراہیم زردان نے41 بالز پر 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رحمان اللّٰہ گرباز 56 بالز پر 80 رنز بنا کر اننگز کے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی پہلی وکٹ 14 ویں اوور میں 103 رنز پر گری جب ابراہیم زردان کو ہینری نے بولڈ کیا۔
دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عظمت اللّٰہ عمر زئی تھے وہ 13 گیندوں پر 22 رنز بنا سکے، ان کے بعد آنے والے محمد نبی کھاتہ کھولے بغیر واپس پویلین چلے گئے، کپتان راشد خان 6 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔
ساتویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے گلبدین نائب کوئی رن نہ بنا سکے جبکہ کریم جنت اور نجیب اللّٰہ زردان ایک، ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
یوں افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2 ، 2 وکٹیں لیں جبکہ فرگوسن ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
پروویڈینس میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان نے اپنے پہلے میچ میں یوگنڈا کو 125 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
دوسری جانب ایونٹ میں نیوزی لینڈ کا آج پہلا میچ تھا۔
جے یو آئی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولاناعبدالغفورحیدری کا شدید احتجاج اور اجلاس سے واک آو
جے یو آئی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولاناعبدالغفورحیدری کا شدید احتجاج اور اجلاس سے واک آوٹ
اسلام آباد (مائئ ٹی وی)کل بروز جمعہ قومی اسمبلی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ زیر صدارت چل رہا تھا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے پوائنٹ آف آرڈر پر شدید احتجاج کیا اور سپیکر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ کی عذاب کو دعوت دے رہے ہو یہاں جمعے کی نماز ہورہی ہے اور آپ اجلاس چلارہے ہو پندرہ منٹ کا وقفہ تک نہیں کیا . پاکستان میں سارے اسلامی اقدار پامال ہورہے ہیں مگر پارلیمنٹ جس سے توقع کی جاسکتی تھی کہ وہ قوم کا پارلیمنٹ ہیں
اس میں بیٹھنے والے پاکستانیوں کے دینی اقدار کی پاسداری کریں گے مگر آج جو دیکھنے میں ملا شاید ماضی میں کبھی ایسا نہیں ہوا .
زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی
زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق سی ای او عمران امین نے تفصیلی بریفننگ دی
روڈا کے پراجیکٹس کی تکمیل کے لئے چین اور دیگر انٹر نیشنل اداروں سے اشتراک کار کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی روڈ ایریا میں ماسٹر پلان پر عملدرآمد یقینی بنا نے کی ہدایت روڈا پراجیکٹ ٹوئن سٹی میں انٹرنیشنل لیول ائیر پورٹ بنانے کی تجویز پر اتفاق
روڈا میں فارسٹ ایریا بیس فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کا اصولی فیصلہ
روڈا میں دریا راوی کی صفائی اور دریا کا پاٹ ہزار میٹر سے زائد چوڑا رکھنے پر اتفاق
روڈافارسٹ ایریا میں تعمیرات پر پابندی کے قوانین پر عملدرآمد کی ہدایت
روڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خرید و فروخت روکنے کا حکم
روڈا کی اراضی پر تجاوزات روکنے کے لئے سپیشل پولیس فورس قائم کرنے کا جائزہ تین جھیلوں میں 117-ارب گیلن پانی ذخیرہ کیا جائے گا:سی ای او روڈا کی بریفننگ
روڈا نیو سٹی میں بننے والی جھیلوں کی وجہ لاہور کا گراؤنڈ واٹر500 کیوبک فٹ فی سیکنڈ چارج ہوگا۔ بریفننگ
بیراج کے ذریعے 5لاکھ 86ہزار کیوسک فٹ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا ۔ بریفننگ
راوی میں آنے والے سیوریج واٹر ڈرین سے پانی کی صفائی کے لئے 8-ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے ۔ بریفننگ
روڈا پراجیکٹ میں آنے والے گاؤں کو ماڈل ویلج بنایا جائے گا۔ بریفننگ 2013 میں راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کا پلان بنایا ،بعد میں آنے والوں نے رکاوٹیں کھڑی کیں۔ محمد نواز شریف
لاہور کےفیوچر پراجکٹ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے ۔ محمد نواز شریف روڈا تمام پراجیکٹس میں ماحولیاتی تحفظ یقینی بنائے۔ مریم نوازشریف سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی راشد نصراللّٰہ ،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سی ای او روڈا عمران امین اور دیگر حکام کی شرکت
آج ہی نوٹس لیجئے
*آج ہی نوٹس لیجئے* ______ ✍️ *نذر حافی* _________ یہ آپ کے اپنے ہم وطن اور بہن بھائی ہیں۔ یہ مجرم نہیں بلکہ مسافر ہیں۔ یہ اکیسویں صدی کے پ...
-
ایف آئی اے کے تفتیش کاروں کی اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات بانی چیئرمین تحریک انصاف کے ایکس (سابق ٹویٹر) پر ...
-
ہم نے تو نہیں کہا تھا انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرائیں، یہ انتخابات کرا لیتے سارے مسائل حل ہو جاتے: چیف جسٹس* *▪️ہم نے تو نہیں کہا تھا انٹرا پ...
-
*آج ہی نوٹس لیجئے* ______ ✍️ *نذر حافی* _________ یہ آپ کے اپنے ہم وطن اور بہن بھائی ہیں۔ یہ مجرم نہیں بلکہ مسافر ہیں۔ یہ اکیسویں صدی کے پ...