/ خسرہ ایک اور پھول مرجھا گیا ۔

اپڈیٹ/ خسرہ ایک اور پھول مرجھا گیا ۔ 

محمد نعیم قیصر جی این این 

خانیوال کبیر والا خسرے کی مرض وبا کی شکل اختیار کرخ گئی ضلع بھر میں درجنوں بچے خسرے میں مبتلا ہسپتال میں زیر علاج۔ایک اور بچہ زندگی کی بازی ہار گیا ۔ 



خانیوال کچھ گھنٹے پہلے ڈپٹی کمشنر نے علاج کیلئے 4 بچوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کروا دیا جس میں ایک بچے کی حالت تشویشناک ہونے پر دم توڑ گیا ۔ 3 بچے زیر علاج ہیں۔ ہسپتال زرائع 


خانیوال غم سے نڈھال بچے کو مبینہ مرنے کے بعد دوبارا ہسپتال لایا گیا ۔ ڈیوٹی ڈاکٹر سیکورٹی گارڈ کو ساتھ لیکر ورثاء سے وڈیو بیان ریکارڈ کرواتا رہا۔ کہو کہ بچے کی موت کے ذمّہ دار ورثاء ہیں ۔ وڈیو مناظر جی این این کی سکرین پر 


خانیوال خسرے سے مشتبہ 4 بچوں کو گھر سے ہسپتال لانے کیلئے مکمل فوٹو شیشن کیا گیا۔ لیکن مرنے والے معصوم پھول کی ڈیڈ باڈی ورثاء رکشہ میں لیجاتے نظر آ رہے ہیں۔  

خانیوال بچے کی ڈیڈ باڈی گھر لیجانے کیلئے انتظامیہ نے موقف جاری کیا کہ ریسکیو ایمبولینس صرف مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ہے مرنے والوں کیلئے نہیں ۔ ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

خانیوال گزشتہ روز وزیر صحت خواجہ عمران نزیر نے غفلت برتنے والے افسران کو معطل کرتے ہوئے علان کیا کہ جو ڈاکٹر غریب کا علاج نہیں کرے گا وہ ڈیوٹی نہیں کرے گا ۔۔ محمد نعیم قیصر جی این این خانیوال

No comments:

Post a Comment

آج ہی نوٹس لیجئے

 *آج ہی نوٹس لیجئے* ______ ✍️ *نذر حافی* _________ یہ آپ کے اپنے ہم وطن اور بہن بھائی ہیں۔ یہ مجرم نہیں بلکہ مسافر ہیں۔ یہ اکیسویں صدی کے پ...